اسلام آباد:لانگ مارچ کےخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:لانگ مارچ کےخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:لانگ مارچ کےخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چودہ اگست کو عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی جانب سے عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو احتجاج کے لیے شہر سے باہر جگہ دی جائے ، احتجاج سے روزمرہ کی زندگی متاثر نہیں ہونی چاہییے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلسوں اور دھرنوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹیشن کی آج ہی سماعت کی جائے۔درخواست میں عمران خان، طاہرالقادری، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے عدالتی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...