کھانا کھانے کے بعد چھ مضر صحت عادات
لاہور (ویب ڈیسک)کھانا کھانے کے بعدبعض لوگوں میں کچھ ایسی عادات پائی جاتی ہیں جنہیں عمومی طورپر صحت مند تصور کیاجاتاہے لیکن حقیقت میں وہ صحت مند نہیں بلکہ نقصان دہ ہیں۔ کھانے کے فوراً بعد پھل کھانے سے پھلوں کے اجزاءہضم نہیں ہوپاتے اور یہ آنتوں میں رہ جاتے ہیں۔ کھانے اور پھلوں کے بیچ کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے۔ چائے میں موجود تیزابی اثرات کھانے کو بھی تیزابی کرسکتے ہیں چنانچہ کھانے کے فوراً بعد چائے سے پرہیز کیا جائے۔ کھانے کے بعد نہانے کا عمل جسم کے مختلف اعضاءمیں خون کی گردش تیز کرتا ہے۔ کھانے کے بعد نہانے سے معدے کے گردن خون کی گردش کم ہوسکتی ہے جس سے کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ کھانے کے فوراً بعد سونے سے کھانا ہضم نہیں ہوتا چنانچہ اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔سگریٹ پینے والے افراد عموماً کھانا کھانے کے بعد سگریٹ پیتے ہیں ، کھانے کے فوراً بعد ایک سگریٹ پینا ایسا ہے جیسے بیک وقت دس سگریٹ پئے جائیں۔