ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر تاحال برقرار

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر تاحال برقرار
 ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر تاحال برقرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہاہے تاہم خیبر پختوخو اہ کے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا اوراس دوران کشمیر، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویڑن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ ، بنوں ، کوہاٹ ،اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ،لاہور، سرگودھا، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

مزید : ماحولیات