مشرف نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کردیا

مشرف نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کردیا
مشرف نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پاکستان سے جانے سے انکار کردیا اوراپنی والدہ کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کیلئے انتظامات شروع کروادئیے ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے سابقہ ادارے کو واضح طور پر پیغام بھجوایا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ تمام مقدمات کا یہاں پر رہ کر سامنا کریں گے اور انہوں نے اپنی والدہ ذریں مشرف کو پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ والدہ کی  خواہش ہے کہ وہ اپنے یہ ایام اپنے خاندان بطور خاص جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ گزاریں اور وہ جب تک حیات ہیں پاکستان میں ہی رہیں۔ اس ضمن میں صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا موقف بہت واضح ہے، انہوں نے پاکستان روانگی سے قبل یہ کہہ دیا تھا کہ وہ پاکستان میں رہیں گے اگر جیل جانا پڑا تو جائیں گے کیونکہ جیل پاکستان کی ہے انڈیا کی نہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں