پنجاب حکومت کا زخمی پویس اہلکاروں کے ساتھ سنگین مذاق

پنجاب حکومت کا زخمی پویس اہلکاروں کے ساتھ سنگین مذاق
پنجاب حکومت کا زخمی پویس اہلکاروں کے ساتھ سنگین مذاق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھونڈا مذاق سامنے آگیاہے ، طاہرالقادری کی وطن واپسی کے موقع پراسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی آرائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دئیے جانے والے چیک ڈس آنر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری کی شیڈول کے مطابق پاکستان آمد کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو پنجاب حکومت نے ذہنی اذیت میں مبتلا ءکردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیک نامی کے لیے فوری طور پر ہسپتالوں میں زیر علاج چالیس پولیس اہلکاروں میں تین لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے لیکن جب پویس اہلکار چیک کیش کرانے گئے تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ سرکار کی جانب سے دئیے گئے چیک ڈس آنر ہوگئے تھے۔

مزید : اسلام آباد