کرینہ نے کرشمہ کپور کی شادی کی تردید کردی

کرینہ نے کرشمہ کپور کی شادی کی تردید کردی
کرینہ نے کرشمہ کپور کی شادی کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی مشکل وقت گزاررہی ہیں اور ایسے وقت میں اس کی دوسری شادی کی افواہیں پھیلا کر اسے مزید تکلیف دی جارہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو مین انہوں نے کہا کہ کرشمہ کپورشاید کبھی بھی دوسری شادی نہیں کریں گی، کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑے والی زندگی سے اکیلئے رہنا بہتر ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی بہن تاحال کسی فلم یا اشتہار میں کام نہیں کررہی اور اس وقت وہ تھوڑی پریشان ہے تاہم اس صورتحال سے جلد باہر آجائے گی اور اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزارے گی۔

مزید :

تفریح -