سنی لیون کی ’چھٹی‘ ہوگئی

سنی لیون کی ’چھٹی‘ ہوگئی
 سنی لیون کی ’چھٹی‘ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ ادیتی راﺅ حیدری کو ہارر فلم میں سنی لیون کی جگہ کام مل گیا جو ان کی بڑی کامیابی خیال کیا جارہا ہے۔ کشور اروڈا اور شارین مانتری کی مشترکہ پروڈکشن ’دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا‘ کی شوٹنگ منیش جھا کی ہدایتکاری میں کی جارہی ہے جس کے لیے ادیتی راﺅ نے اپنا بولڈ آئٹم سانگ عکسبند کرادیا۔ادیتی راﺅ حیدری گذشتہ دنوں امیت سادھ کی برتھ ڈے پارٹی میں ایکسٹرا بولڈدکھ رہی تھیں۔ اصل میں جب ادیتی کو مطلوبہ مقدار سے کم فلمیں ملیں تو اس 33 برس کی بالی ووڈ بیوٹی نے خود کو بولڈ نظر آنے کا ڈھنگ سکھالیا۔ بالکل اسی طرح جس طرح ڈیمانڈ کم ہونے پر امیشا پٹیل نے کیا۔ ادیتی راﺅ حیدری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“ کے ہدایتکار کی نئی ہارر فلم میں سنی لیون کی جگہ کام کریں گی۔ اداکارہ سنی لیون جو فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“ میں اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور ان کی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی مگر راگنی ایم ایم ایس 2 کے ہدایتکار بھوشن پٹل کو متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہیں۔ ادیتی راﺅ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بھوشن پٹیل نے کہا ہے کہ میں اپنی نئی فلم میں سنی لیون کی جگہ ادیتی راﺅ حیدری کو کاسٹ کرنا چاہتا ہوں اس سلسلہ میں ہماری اداکارہ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی ان کے فلم میں کام کرنے کا اعلان کردیاجائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -