سیاچن کے معاملے پر پاکستان سے سمجھوتہ نہیں ہوگا: نریندر مودی
کارگل(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاچن کے معاملے پر پاکستان سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل میں تعینات فوجیوں سے خطاب کے دوران نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ فوجی اپنے ملک اور قوم کی خدمت کررہے ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگار تعمیر کی جائے گی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر روایتی بھارتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کےلئے لداخ کی بڑی اہمیت ہے اور سیاچن کے معاملے پر پاکستان سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے تمام تر تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارگل کے قریب تعمیر کئے گئے نیمو باز ڈیم سے بجلی کی پیداوار کا بھی افتتاح کردیا۔واضح رہے کہ نریندرمودی 1999 ءمیں اٹل بہاری واجپائی کے بعد کارگل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔