قرآن پر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ: شہباز شریف

قرآن پر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ: شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے۔صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ ن کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے ہیں ، جمہوری نظام میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جاتا ہے، آزادی مارچ اور نام نہاد انقلاب کے ذریعے سے ملک میں فساد کی کوشش کی جا رہی ہے، انتشار کی سیاست سے ملک کو معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہے گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...