خانہ کعبہ کے فضاءسے مناظردیکھیں

خانہ کعبہ کے فضاءسے مناظردیکھیں
خانہ کعبہ کے فضاءسے مناظردیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیت اللہ کا طواف اور خانہ کعبہ کا دیدار مسلمانوں کی دلی تمنا ہوتی ہے اور اِس کے لیے دنیا بھر سے استطاعت رکھنے والے مسلمان سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں ۔
حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پر ایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خصوصی کیمرے کی مدد سے مسجد حرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پراجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیاجاسکتاہے۔کیمرے کی تنصیب کابنیادی مقصد خانہ کعبہ کے توسیعی پروگرام کی مانیٹرنگ ہے۔ کیمرے سے آپ خانہ کعبہ کے گردو پیش دن رات کام میں مشغول کرینیں اور معماروں کوکام میں مصروف دیکھ سکتے ہیں ۔
کیمرے کی آنکھ سے مناظر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔