راولپنڈی : میٹرو بس منصوبے پر کام کرنےوالے مزدور مٹی تلے دب گئے، دوجاں بحق

راولپنڈی : میٹرو بس منصوبے پر کام کرنےوالے مزدور مٹی تلے دب گئے، دوجاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور موڑ پر میٹرو بس منصوبے کے لئے سڑک کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پشاور موڑ پرانا اتوار بازار کے قریب میٹرو بس منصوبے کے لئے سڑک کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور اس کے نیچے دب گئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 2 مزدوروں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم پاکپتن کا رہائشی سلیم اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والا ارشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، امدادی ٹیموں نے باقی مزدوروںکو نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ زخمی مزدوروں کی شناخت ہاشم خان،سمیع اللہ اور زاہد حمید کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی