غیرجمہوری عمل کاردعمل بھی ویسا ہی ہوسکتاہے:الطاف حسین

غیرجمہوری عمل کاردعمل بھی ویسا ہی ہوسکتاہے:الطاف حسین
غیرجمہوری عمل کاردعمل بھی ویسا ہی ہوسکتاہے:الطاف حسین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا غیر جمہوری عمل مناسب نہیں ہے ، غیر جمہوری عمل کا ردعمل بھی غیر جمہوری ہو سکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ والوں کو نےوٹن کاقانون ضرور پڑھنا چاہیئے ، ایم کیوایم کوکھا نے پینے کی اشیاءماڈل ٹاﺅن پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا توجلد اپنے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔الطاف حسین کامزید کہنا تھا کہ حکمران جماعت نون لیگ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور حکومت یزیدی فوج بننے کی کوشش نہ کرے۔

مزید : کراچی