طاقت سے پارلیمنٹ اورمینڈیٹ کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے:محمود اچکزئی

طاقت سے پارلیمنٹ اورمینڈیٹ کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے:محمود ...
 طاقت سے پارلیمنٹ اورمینڈیٹ کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے:محمود اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی نے طاقت کے زور پر پارلیمنٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑدیں گے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے بادشاہت کے خلاف رہے ہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت پر حملے ہونے جا رہے ہیں،کسی نے جمہوریت اور پارلیمنٹ خیرات میں نہیں دی۔ کسی نے طاقت سے پارلیمنٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فتویٰ دیتے ہیں کہ آئین کو چھیڑنے والے کے خلاف بغاوت جائز ہے۔