طاہر القادری نے منہاج القرآن کے طلبہ کو ڈھال بنا رکھا ہے:عبدالقادر بلوچ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے ادارے منہاج القرآن کے طلبا کو ڈھال بنا رکھا ہے۔پریس کانفرنس کر تے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں،منہاج القرآن کے گدی نشین کا کہنا ہے کہ ہمارے اس سلسلے منہاج القرآن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، اب فیصلہ ان کے مریدوں نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ پاکستانی عوام کو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ ان کے سامنے اپنا ایجنڈا پیش کریں، انقلاب کی باتیں کرنے والے طاہرالقادری خود ہی آئین کو نہیں مانتے۔عبدالقادر بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنے والوں کے مقاصد واضح نہیں ہیں۔