لاہور: سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور: سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور: سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

  

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت کے علاقے برکت مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ، امدادی کاموں کے دوران ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مصروف ترین برکت مارکیٹ کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں صبح نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس سے دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔ فائر فائٹرز کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کاروائی میں حصہ لیا اور آدھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل دیر تک جاری رہا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

مزید : لاہور