افغانستان :پر تشدد واقعات چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان :پر تشدد واقعات چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
افغانستان :پر تشدد واقعات چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں نیٹو فوجی اور 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے غزنی کے ضلع باہرامی شاہد میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 مقامی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غزنی کے نائب پولیس سربراہ اسد اللہ انصافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں نیٹو نے افغانستان کے مشرق میں مسلح کارروائی کے دوران ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم واقعے اور ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی