قومی اسمبلی میں 68 ویں یوم آزادی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں 68 ویں یوم آزادی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی میں 68 ویں یوم آزادی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں 68ویں یوم آزادی کے سلسلے میں قرارداد متفقہ طور منظور کر لی گئی ، قرارداد میں جمہوری اداروں ، آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یوم آزادی کے سلسلے میں قراردادپیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان قوم کو 68 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہے، ملک قائد اعظمؒ کی کوششوں سے جمہوری اصولوں اور ووٹ کی بنیاد پر قائم ہوا اور قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق ووٹ کے ذریعے قائم ہونے والی جموریت کا تحفظ کریں گے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بلا دستی کیلئے آئین کے مطابق کام کر رہی ہے، حکومت ملک میں اداروں کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرے گی، ملکی سلامتی اور بقاءجمہوریت سے وابستہ ہے اور آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے ایوان اپنا کردار ادا کرتے رہے گا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...