حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے:یوسف رضا گیلانی

حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے:یوسف رضا گیلانی
حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے:یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو چودہ گھنٹے طیارے میں بٹھاکر کی،ہم ہوتے تو عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کرتے۔ سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوَئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میاں صاحب کو ڈرایا گیا مگر ہم نے انہیں کہا وہ اسلام آباد آئیں جلسہ کریں ہم انھیں سیکیورٹی فراہم کریں گے، ہم نے نہ فوج طلب کی تھی اور نہ ہی آرٹیکل 245 کا سہارا لیا،آج کیوں کنٹینر کھڑے کئے جارہے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو جہاز میں 14 گھنٹے روک کر ان کی پبلسٹی کی گئی ،حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرے ، وعدے پورے نہ ہونے پر مقبولیت کم ہوگی۔

مزید :

کراچی -