ڈی ایس پی رورل مردان عبدالصمد خان نوکری سے برطرف

ڈی ایس پی رورل مردان عبدالصمد خان نوکری سے برطرف
 ڈی ایس پی رورل مردان عبدالصمد خان نوکری سے برطرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی پی خیبر پختونخوا نے جرائم پیشہ ا فراد سے تعلق کا الزام ثابت ہونے پر ڈی ایس پی مردان عبدالصمد خان کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ترجمان خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رورل مردان عبدالصمد خان پر کار لفٹرز سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا الزام تھا جس پر انہیں 15 جولائی کو معطل کیاگیاتھا ۔ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ ڈی ایس پی رورل مردان کے نہ صرف جرائم پیشہ افراد سے تعلقات تھے بلکہ انہو ں نے شدت پسندوں کے خلاف کاروائی سے بھی انکار کیاتھا۔ الزامات ثابت ہونے پر انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواپولیس ناصر خان درانی نے عبدالصمد خان کونوکری سے فارغ کردیا ہے۔

مزید : پشاور