بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنےکا فیصلہ

بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنےکا فیصلہ
بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنےکا فیصلہ

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند ہو جائے گی ، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹے اے )حکام کے مطابق وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیا گیا ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل فونز کی سروس بند کی جاتی ہے مگر وی فون کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کسی حد تک برقرار رہتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں اکتیس اگست کے بعد سروس بند کر دی جائیگی ، وی فون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے پاس وی فون ہوگا انہیں لینڈ لائن سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید : لاہور