رحیم یار خان :خاتون2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی

رحیم یار خان :خاتون2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی
 رحیم یار خان :خاتون2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) رحیم یار خان میں گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے دوبچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی،خاتون اور بچوں کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک 49اے میں پیش آنے والے واقعہ میں خاتون نے اپنے دوبچوں سمیت نہر 3Rمیں چھلانگ لگادی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیولیاقت پور کے عملے نے موقع پر پہنچ امدادی کاروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والی 6سالہ بچی امبر ،4سالہ الیاس اور خاتون کی لاش نہر سے نکال لی۔اہل علاقہ کے مطابق خاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ ناچاکی تھی اورگھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے یہ قدم اٹھایا ۔خاتون کے شوہر عباس کے مطابق اسکی بیوی شکیلہ بی بی بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے گھرسے گئی تھی۔

مزید :

رحیم یارخان -