خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کومقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے چیلنج کردیا

خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کومقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے چیلنج کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے چیلنج کردیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ عوام نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیئے ، وہ اتنے بے وقوف نہیں کہ اپنے گھر میں بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائیں ، عمران خان کو اگر یقین ہے تو مستعفی ہوکر ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑلیتے ہیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ اُن کاکہناتھاکہ عمران خان خود بھی کام نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے ، وہ مارچ نہ کریں تو اُن کو سیاسی حل پیش کیاجائے گا۔ لیگی رہنماءکاکہناتھاکہ پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گولی نہیں چلانی چاہیے تھی ، آج بھی افسوس ہے مگر قادری دستور اور جمہوریت کوہی نہیں مانتے ، مذاق بہت سنگین ہوتاہے ۔

مزید : لاہور /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...