پاکستانی ڈاکٹروں کی سنگین غلطی ، بچی چل بسی
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے نومولود بچی کی جاں چلی گئی ۔
ذرائع کے مطابق چلڈرن اینڈ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹردودن کی بچی کو فوٹوتھراپی مشین میں رکھ کر بھول گئے جس کی وجہ سے بچی جھلس کر چل بسی ۔ ذرائع نے بتایاکہ ہسپتال کے عملے نے بچی کے والدین کو ڈرادھمکا کر سادہ کاغذ پر دستخط کرالیے اورملکی صورتحال کے پیش نظر جلد ازجلد بچی کی نعش کو ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ۔
بتایاگیاہے کہ مشین میں جھلسنے کی وجہ سے بچی کا پورا جسم سیاہ ہوگیاہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فوٹوتھراپی مشین کا ٹمپریچر زیادہ کردیاگیاتھا جس کی وجہ سے پیچیدگی پیداہوئی ۔