نوازشریف عمران خان سے ملنے کو تیار ، کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے :اٹارنی جنرل

نوازشریف عمران خان سے ملنے کو تیار ، کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے :اٹارنی جنرل
نوازشریف عمران خان سے ملنے کو تیار ، کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے :اٹارنی جنرل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے، موجودہ صورتحال اور سیاسی تناﺅ میں کمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف عمران خان سے ملنے کو تیار ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس خالد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں اور وہ کسی صورت استعفٰی نہیں دیں گے تاہم وزیراعظم کسی بھی وقت عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کو جس جگہ اور جس وقت بلائیں گے، وزیراعظم مذاکرات کے لئے چلے جائیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں