آئین،پارلیمان،جمہوریت کے مخالفین سے جنگ کرینگے:احسن اقبال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے ،آئین،پارلیمنٹ،جمہوریت کے مخالفین سے کھلی جنگ کرینگے ۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے اور تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں،طاہرالقادری کا انقلاب ملک میں خانہ جنگی کا مشن ہے،وہ قتل و غارت چاہتے ہیں اور انہوں نے کارکنوں کو وزراءکے قتل کا لائسنس دیا ہے، عمران خان نے محض اپنی انا کی تسکین کیلئے تحریک انصاف کو مہناج القرآن کی بی ٹیم بنا دیا ہے ، عمران خان بتائیں کیا ان کا بھی یہی ایجنڈا ہے؟۔