فیصل آباد میں بااثر افراد کا محنت کش کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

فیصل آباد میں بااثر افراد کا محنت کش کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو منظرعام ...
فیصل آباد میں بااثر افراد کا محنت کش کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا، فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں بااثرافراد نے محنت کش کے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، درخت سے اُلٹالٹکا دیا جس کے بعد سے تشدد کا نشانہ بننے والا ریاض لاپتہ ہے جبکہ پولیس نے روایتی غفلت کامظاہر ہ کیا اور میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے میں قاسم روڈ پر بااثر ملزمان نے محنت کش کے بیٹے محمد ریاض کو اُٹھایا اور موبائل چوری کے الزام میں بیہمانہ تشددکا نشانہ بنایا۔ ملزموں نے ڈیرے پر لے جا کر ڈنڈوں ، گھونسوں اور لاتوں سے محمد ریاض کوتشدد کانشانہ بنایااورپانی میں ڈبکیاں دینے کے بعد درخت سے الٹالٹکا دیا۔ ملزموں کے ایک ساتھی نے موبائل پر بنائی گئی ویڈیو میڈیا کو جاری کردی ۔ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ مارکھانیوالا ریاض ملزموں کے آگے ہاتھ جوڑ کر تشدد نہ کرنے کی استدعا کرتارہا، کبھی چارپائی کے نیچے چھپتاتوکبھی بھاگنے کی کوشش کرتالیکن تمام کوششیں ناکام رہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والا ریاض تاحال لاپتہ ہے ، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ریاض کیلئے اہل خانہ کی بے تابی میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایاکہ سات نامزداور تین نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے جن میں سے تین ملزم میاں طارق امین اور شوکت وغیرہ پولیس حراست میں ہیں جبکہ باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

 

 

مزید : جرم و انصاف