طاہرالقادری اور عمران خان بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے سیاست سیکھیں :خورشید شاہ

طاہرالقادری اور عمران خان بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے سیاست سیکھیں :خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے طاہرالقادری اور عمران خان کو بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو نے اپنے قاتلوں کی نشاندہی کی تھی لیکن یہ نہیں کہا تھا کہ ان کے گھروں میں گھس کر انہیں قتل کر دینا، حکومت سیاسی تناﺅ میں کمی کیلئے عمران خان کو اسلام آبادآنے دے۔پارلیمینٹ ہاﺅس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو شہید نے اپنے قاتلوں کے نام بتا دیئے تھے لیکن یہ نہیں کہا تھا کہ قاتلوں کے گھروں میں گھس کر قتل کر دیا جائے، بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ جمہوریت کے ذریعے بدلنا لینا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف اندرونی جنگ میں مصروف ہے اورایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تناﺅمیں کمی لائے ،حکومت نے اگرعمران خان کو نظربند کیا تو لوگ بے لگام ہو کر نکلیں گے،تحریک انصاف کے چیئر مین اتنے آگے آ چکے ہیں کہ وہ اب واپس نہیں ہو سکتے، اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ عمران خان کو آنے دیا جائے اور ان کیلئے راستے کھول دیئے جائیں،عمران بھی اعلان کریںکہ وہ فوج کے حق میں بھی آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے قتل و غارت کی بات کر کے اپنا راستہ خود روکنے کی کوشش کی،اب طاہر القادری کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے مذاق کیا تھا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیرداخلہ کی خاموشی بڑا سوال ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...