وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی
وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل ملتوی کردی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ جاری ہونیوالے بیان میں پریس کانفرنس ملتوی ہونے کااعلان کردیاگیا۔ ترجمان نے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ یادرہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر پونے پانچ بجے پریس کانفرنس کرناتھی لیکن ساڑھے چار بجے ہی ملتوی کرنے کااعلان سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی وزیرداخلہ نے شرکت نہیں کی اور بتایاگیاتھاکہ وہ لاہورمیں موجود تھے ، موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تھے ۔

مزید : اسلام آباد