نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا : شیخ رشید

نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا : شیخ رشید
نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا : شیخ رشید

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے لئے قبر کھود لی ہے اور نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہی ہمارا یک نکاتی ایجنڈا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملک سے ایک خاندان کا قبضہ چھڑانے کے لئے 14 اگست کو مارچ کر رہے ہیں، موجودہ حکمران فوجی بیرکوں اور نرسریوں سے نکل کر آج جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اصل میں انہوں نے اپنی قبر کھود لی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے مجھے، عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، ہمارے خلاف آج یا کل کریک ڈاﺅن ہو گا لیکن ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اب ان حکمرانوں نے ہر حال میں جانا ہے اور نواز شریف سے نجات کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے ۔

مزید : لاہور