جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے: شرجیل میمن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہناہے کہ اگر دھرنے اور جلوس سے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہش رہی تو کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی، جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ وفاقی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، وزیر اعظم فوری طور پر عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرت کریں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2013 ءکے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ماراگیا،وفاقی حکومت عمران خان کے مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ جلسے اور جلوسوں کو جمہوریت کا حصہ ہیں ،سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔