منہاج القر آن سے اسلحہ مل جائے تو انقلاب مارچ کی کال واپس لے لوں گا: طاہر القادری

منہاج القر آن سے اسلحہ مل جائے تو انقلاب مارچ کی کال واپس لے لوں گا: طاہر ...
منہاج القر آن سے اسلحہ مل جائے تو انقلاب مارچ کی کال واپس لے لوں گا: طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں منہاج القرآن کا دورہ کریں ، اسلحہ مل جائے تو خود انقلاب مارچ کی کال واپس لے لیں گے، لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی لوگوں کو تشدد پر نہیں اکسایا، سالانہ پچاس سے ساٹھ ہزار افراد کو اعتکاف میں بٹھا کر امن کی تربیت دی ،بعض لوگ میڈیا پر بیٹھ کر بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں کے وفد، انسانی حقوق کے اداروں اور اینکرز کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تلاشی لے لی جائے اسلحہ ملا تو خود نہ صرف انقلاب کی کال واپس لے لیں گے بلکہ اپنی تنظیم پر پابندی کی اجازت بھی دے دوںگا، کارکن پرامن ہیں کسی نے ایک بھی گولی نہیں چلائی،راستے بند ہونے کی وجہ سے ادویات اور خوراک کی ترسیل بھی منقطع ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان اپنے کندھوں پر اشیاءرکھ کر ماڈل ٹاﺅن پہنچے۔