لاہورہائیکورٹ کا غیرضروری کنٹینرز ہٹانے ، پٹرول پمپ کھلوانے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا غیرضروری کنٹینرز ہٹانے ، پٹرول پمپ کھلوانے کا حکم
لاہورہائیکورٹ کا غیرضروری کنٹینرز ہٹانے ، پٹرول پمپ کھلوانے کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پٹرول پمپ کھولنے اور غیرضروری مقامات سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیاہے۔

لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف لائرزونگ کی جانب سے پٹرول پمپ کھلوانے ،کنٹینرز ہٹانے اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پکڑ دھکڑکیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے آزادی مارچ رکوانے کے لیے صوبے بھر میں داخلہ اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے ہیں جبکہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے حالانکہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لہٰذا عدالت پنجاب حکومت کے ان اقدامات کو غیرآئینی قرار دے۔

عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیاکہ سیکیورٹی پالیسی کا ازسرنوجائزہ لیاجائے اور غیرضروری مقامات سے ناکے ختم کیے جائیں ، آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کے وکلاءماڈل ٹاﺅن میں تین مقامات سے کنٹینرز ہٹانے پر متفق ہوگئے ہیں جہاں سے کنٹینرز ہٹاکر پولیس ناکہ لگایاجائے گا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبے بھر میں غیرضروری کنیٹنرز ہٹانے اورپولیس کو تحریک انصاف کے کارکنا ن کی نظر بندیوں سے روکتے ہوئے پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں