عمران خان نے نواز شریف سے مستعفی ہونے ، ٹیکنوکریٹس کی حکومت اور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے نواز شریف سے مستعفی ہونے ، ٹیکنوکریٹس کی حکومت اور نئے انتخابات ...
عمران خان نے نواز شریف سے مستعفی ہونے ، ٹیکنوکریٹس کی حکومت اور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف حکومت کے خاتمے ، دھاندلی کی تحقیقات اور نئے انتخابات کرانے کے لیے ٹینکوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا، عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خون کے آخری قطرے تک مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گے ، موجودہ الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دے ۔

دنیا نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا بورڈ دھاندلی کی تحقیقات کرے اور وہ جوبھی فیصلہ کرے گا،قبول ہوگا، بورڈ فیصلے سے قبل انکوائری کرے اور دھاندلی کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائے ۔

اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ٹینکو کریٹس کی حکومت قائم کی جائے جو اگلاالیکشن کرائے لیکن اس سے پہلے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے ۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں ، خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے،تحریک انصاف جنون ہے ، گرمی سردی سے فرق نہیں پڑتا ، ضمانت دیتے ہیں مارشل لاءنہیں لگنے دیں گے ۔

مزید : قومی /Headlines