ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی
ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے موبائل سروس بند کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ فیصلہ آزادی اور انقلاب مارچ کے سلسلے میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔ جن علاقوں میں موبائل سروس بند کی گئی ہے ان میں ریڈ زون،مارگلہ روڈ،چائنہ،کشمیر چوک ودیگر علاقے شامل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -