سعودی وزٹ ویزہ کی تجدید انتہائی آسان بنا دی گئی

سعودی وزٹ ویزہ کی تجدید انتہائی آسان بنا دی گئی
سعودی وزٹ ویزہ کی تجدید انتہائی آسان بنا دی گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی شہریوں کیلئے وزٹ ویزہ کی تجدید کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب انہیں صرف کمپیوٹر پر ایک کلک کرنے کی ضرورت ہو گی اور ویزہ کی تجدید ہو جائے گی ۔ پبلک ریلیشنز کے ڈائیریکٹر کرنل محمد السعد نے بتایا کہ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل سلمان الیحیٰ پیر کے روز اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے نظام Abshir Systemکا افتتاح کر دیں گے۔ اس سروس کے ذریعے توانائی اور وقت دونوں کی بجٹ ہو گی جبکہ بآسانی ویزہ کی تجدید کی سہولت کے باعث غیر ملکیوں کے خاندان والوں کو سعودیہ میں زیادہ عرصہ رہنے کا موقع ملے گا، اس طرح یہاں موجود غیر ملکی زیادہ رقم گھر بھیجنے کی بجائے سعودیہ میں ہی خرچ کریں گے جس سے  مقامی معیشیت کو فائدہ پہنچے گا.

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی شہریوں کے لئے الیکٹرونک طریقے سے پاسپورٹ کی تجدید کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سعودی اور غیر ملکی شہری نئی سروس کا استعمال ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی دفتر ، بینکوں، بڑے شاپنگ سینٹروں اور ائیر پورٹس پر نصب مشینوں کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...