سعودی عرب میں بیوٹی پارلروں کے لئے مزید پابندیاں

سعودی عرب میں بیوٹی پارلروں کے لئے مزید پابندیاں
سعودی عرب میں بیوٹی پارلروں کے لئے مزید پابندیاں

  

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی حکام نے مردوں اور عورتوں کے اختلاط کو روکنے کے لئے کسی بھی پارک، سٹیڈیم یا کیفے کے نزدیک خواتین کے بیوٹی پارلر اور ہیئرڈریسنگ سیلون پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اخبار”اجیل“ کا کہنا ہے کہ حکام نے خواتین کے پارلروں کو حکم دیا ہے کہ وہ رات 11بجے تک کام بند کر دیں اور اپنے اوقات کار واضح طور پر آویزاں کریں۔ اس سال کے آغاز میں حکام نے یہ لازم قرار دے دیا تھا کہ خواتین کے سیلون پر تمام ملازمین بھی خواتین ہوں اور یہ ملازمت صرف سعودی خواتین کو دی جائیں۔

مزید : بین الاقوامی