صرف 7بادام روزانہ ،مَرد کو کرے توانا

صرف 7بادام روزانہ ،مَرد کو کرے توانا
صرف 7بادام روزانہ ،مَرد کو کرے توانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(نیوز ڈیسک) دماغ اور آنکھوں کی صحت کے لئے بادام کا استعمال ہمارے ہاں بہت مقبول ہے لیکن جدید سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ بادام مردانہ تولیدی صحت ، سپرم کی تعداد اور کوالٹی میں بھی اضافہ اور بہتری پیدا کرتے ہیں۔یہ انکشاف اٹلی کے شہر ٹور نید میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد کیا ہے۔اگرچہ متعدد قسم کے گیر دار میوہ جات کومردانہ صحت کے لئے مفید پایا گیا ہے لیکن بادام کو خاص طور پر کارگر پایا گیا ہے۔ اور روزانہ سات عدد بادام کھانے سے واضح نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ماہرین نے بادام کے ساتھ اخروٹ ، ہیزل نٹ اور مونگ پھلی کے استعمال کو بھی مفید قرار دیا ہے ۔ مردانہ صحت کے لئے روغن مچھلی اور گری دار میوہ جات کو مفید بنانے میں پولی انسٹریٹڈ چکنائی کا اہم کردار ہے جو جسم کو اہم غذائی اجزاءفراہم کرنے کے علاوہ انفیکشن سے بچنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -