وزیر اعظم کی پیش کش مسترد،جوڈیشل کمیشن سے پہلے وزیر اعظم مستعفی ہوں:عمران خان

وزیر اعظم کی پیش کش مسترد،جوڈیشل کمیشن سے پہلے وزیر اعظم مستعفی ہوں:عمران خان
وزیر اعظم کی پیش کش مسترد،جوڈیشل کمیشن سے پہلے وزیر اعظم مستعفی ہوں:عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم کی پیش کش مسترد کر دی اور کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن بننے سے پہلے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہو گا،حکومت فیصلہ کر لے ،راستہ دے یاخود اپنی قبر کھود لے،عوام کے سمندر کو اب کوئی نہیں روک سکے گا اوربادشاہت کے خاتمے کے لئے اپنا خون بہانے کو تیار ہوں۔وزیر اعظم کے خطاب کے بعد پریس کانفرنس اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اس لئے اسلام آباد پہنچ کر دم لیں گے اب نواز شریف کچھ بھی کر لے ہم مقابلہ کر یں گے اور جمہوری مطالبے پورے ہونے تک اسلام آباد ہی رہیں گے،وزیر اعظم نے لوگوں کے ضمیروں کا سودا کیا ہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا ہے۔ تحقیقات ہوں گی تو پتا چل جائے گا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹ کیسے پڑ گئے تھے ،الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو جائے۔ا نہوں نے کہا کہ موجودہ نظام گلو بٹوں کو نہیں پکڑ سکتا ،اسے کس قانون کے تحت اسے چھوڑا گیا ہے ۔حکومت نے گلو بٹوں کے ذریعے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں