سعودی بیوٹی پارلر نے لڑکی کو گنجا کر دیا

سعودی بیوٹی پارلر نے لڑکی کو گنجا کر دیا
سعودی بیوٹی پارلر نے لڑکی کو گنجا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون کو مہنگے ہیئر سیلون والوں نے بال لمبے، گھنے اور چمکدار بنانے والا ایسا ہربل فارمولا دیا کہ اس کے سارے بال اکھڑ کر ہاتھ میں آ گئے۔یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں یہ خاتون شاندار بال حاصل کرنے کیلئے ایک مشہور سیلون میں گئی تھی۔ عملے نے خاتون کے سر پر ایک زردی مائل نیلے رنگ کے مادے کا لیپ کیا اور اس کے سر کو دو گھنٹے کیلئے پلاسٹک کے لفافے سے ڈھانپ دیا۔ اس کے بعد بالوں کو دھو کر ایک رنگ لگایا گیا اور پھر دو گھنٹوں کیلئے ڈھانپ دیا گیا۔ جب خاتون نے سر میں کھجلی اور گرمی محسوس ہونے کی شکایت کی تو عملے نے اسے یہ کہہ کر خاموش کروا دیا کہ یہ ہربل فارمولا ہے لہٰذا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
ہربل کارروائی مکمل ہونے کے بعد جب خاتون نے اپنے بال سنوارنے کی کوشش کی تو یہ دیکھ کر صدمے سے بے حال ہو گئی اور رونے لگی کہ محض ہاتھ لگانے سے ہی بال سر سے علیحدہ ہو کر گرنے لگے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خاتون کے سر پر کیا لگایا گیا اور آیا کوئی اور گاہک بھی اس نام نہاد ہربل فارمولے کا شکار ہوا یا نہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -