انتہائی خوش قسمت شخص ،کھوپڑی میں چاقو بھی کچھ نہ بگاڑ سکا

انتہائی خوش قسمت شخص ،کھوپڑی میں چاقو بھی کچھ نہ بگاڑ سکا
انتہائی خوش قسمت شخص ،کھوپڑی میں چاقو بھی کچھ نہ بگاڑ سکا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک معمر شخص گلی میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ آسمان سے گرنے والا ایک چاقو اس کے سر میں پیوست ہو گیا۔ستاون سالہ زیاﺅ پونزی کا تعلق گوانگ ہوان شہر سے ہے اور یہ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک کثیر المنزلہ عمارت کے پاس سے گزر رہا تھا۔ زیاﺅ کو اچانک سر میں شدید درد کا احساس ہوا اور پھر قریب کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے سر میں چاقو پیوست ہے۔

جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے سر کے بائیں طرف پانچ انچ لمبا چاقو دستے تک پیوست تھا۔ طویل آپریشن کے بعد اس کے سر سے چاقو تو نکال لیا گیا لیکن اس کی حالت کے پیش نظر ابھی اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ زیاﺅ کی بہت کا کہنا ہے کہ چاقو کے مالک کا پتہ چل چکا ہے۔ وﺅ نامی شخص عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر ہے اور اس نے اپنا چاقو بالکونی کے اوپر رکھے پھولوں کے گملوں پر رکھا ہوا تھا اور اس کا کہنا ہے کہ ہوا چلنے سے یہ نیچے گر گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے چاقو زیاﺅ کے سر میں ایسے زاویے پر داخل ہوا کہ اس کا دماغ محفوظ رہا ورنہ اس کا بچنا ناممکن تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس