منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی، غیر قانونی ہے: شہباز شریف

منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی، غیر قانونی ہے: شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، اس کا تحفظ کریں گے، منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خطاب میں تمام حقائق قوم کے سامنے پیش کر دیئے ہیں اور فراخدلی سے عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم کی پیشکش قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویے کی عکاس ہے، عمران خان کا غیر جمہوری ردعمل بہت سے سوالات چھوڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، عوامی مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...