کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ موٹ بانٹنے لگی ، تحقیق نے سب کو ہلاکہ رکھ دیا

کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ موٹ بانٹنے لگی ، تحقیق نے سب کو ہلاکہ رکھ دیا
کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ موٹ بانٹنے لگی ، تحقیق نے سب کو ہلاکہ رکھ دیا
کیپشن: colgate

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مسوڑھوں کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے والے کولگیٹ ٹوٹل ٹوتھ پیسٹ میں ایسے کیمیکل کا انکشاف ہوا ہے کہ جو کینسر پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ خوفناک انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک مقدمے کے نتیجے میں کولگیٹ کمپنی کو مجبور کیا گیا کہ وہ اس کیمیکل کی منظوری کی دستاویزات کو سامنے لائے۔
کمپنی کا موقف تھا کہ ٹرائی کلوسان نامی کیمیکل کو 1997ءمیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور کروایا گیا تھا۔ امریکی ادارے FDA کی جاری کردہ رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ ادارے نے مذکورہ کیمیکل کے کینسر سے تعلق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن کولگیٹ کمپنی نے یہ کہہ کر اسے منظور کروا لیا کہ صرف اس کی بھاری مقدار ہی کینسر کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے موقف کی بنیاد صرف اس کی اپنی تحقیق پر ہی تھی۔
اب متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ Triclosan کینسر کا خطرہ پیدا کرتی ہے اور اس کی وجہ سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش اور ہڈیوں کی نامکمل نمو کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے تولیدی صحت اور سپرم کی تعداد میں کمی کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔
کولگیٹ کا کہنا ہے کہ FDA کی رپورٹ یہ ثابت نہیں کرتی کہ یہ کیمیکل انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور 19,000 لوگوں پر کی گئی 80 مختلف تحقیقات اس بات کا ثبوت ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -