وہ الفاظ جوشادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنا دیں

وہ الفاظ جوشادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنا دیں
وہ الفاظ جوشادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنا دیں

برمنگھم (نیوز ڈیسک) پرمسرت ازدواجی زندگی کا راز کیا ہے؟ یہ سوال صدیوں سے اہمیت کا حامل چلا آ رہا ہے اور اب پہلی دفعہ ایک سائنسی سروے نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

اس سروے میں 2000 سے زائد لوگوں پر تحقیق کی گئی اور ان سے ازدواجی زندگی اور اسے خوشگوار یا ناخوشگوار بنانے والے عوامل کے متعلق سوالات کئے گئے۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ ازدواجی زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی تکرار یا تلخی کی صورت میں معذرت سے بالکل نہ ہچکچائیں اور جو بھی غلطی پر ہو اپنی غلطی کھلے دل سے تسلیم کرے۔ اس کے علاوہ گھر کے کاموں کو مل جل کر کیا جائے اور ایسے مشغلے اختیار کئے جائیں جن میں دونوں کی دلچسپی ہو جیسا کہ مل کر موسیقی یا فلم سے لطف اندوز ہونا وغیرہ۔ آپس میں بات چیت کریں اور پسندیدہ جگہوں پر اکٹھے سیر تفریح کیلئے جائیں اور خصوصاً نئی جگہوں پر ضرور جائیں۔

ان سب باتوں کے ساتھ یہ یقینی بنائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ وقت اکٹھے گزار رہے ہیں کیونکہ ذہنی اور جسمانی قربت پرمسرت ازدواجی زندگی کے بنیادی اجزاءہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...