وحشی مسافر نے جہاز کا رُخ موڑ دیا

وحشی مسافر نے جہاز کا رُخ موڑ دیا
وحشی مسافر نے جہاز کا رُخ موڑ دیا

  

ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ سے لندن جانے والی ایک پرواز میں ایک مسافر آپے سے باہر ہو گیا اور جب کسی صورت اسے قابو کرنا ممکن نہ رہا تو مجبوراً جہاز کو واپس موڑ کر ہانگ کانگ میں ہی اتارنا پڑ گیا۔

ورجن ائیرلائن کی پرواز V5201 لندن کیلئے محو پرواز تھی کہ ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت تہہ کرنے کے بعد ایک 20 سالہ مسافر نے جہاز میں ہلہ گلہ شروع کر دیا۔ مسافروں کے بیان کے مطابق وہ چیخ چلا رہا تھا اور ادھر ادھر تیزی کے ساتھ حرکت کر رہا تھا۔ عملے نے اسے قابو کرنے کی بہت کوشش کی اور بڑی تگ و دو کے بعد اسے کی حد تک پرسکون کیاجا سکا تاہم بے قابو مسافر کی طرف سے ہنگامہ آرائی پھر شروع ہو گئی جس پر پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کو واپس ہانگ کانگ لے جایا جا رہا ہے۔

واپس پہنچتے ہی بے قابو مسافر کو گرفتار کر لیا گیاتاہم کچھ دیر بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ائیرلائن کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ گرفتار مسافر کے خلاف ابھی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس