گھر کی صفائی کے لئے آسان طریقے

گھر کی صفائی کے لئے آسان طریقے

برمنگھم (نیوزڈیسک ) لوگوں کی اکثریت صفائی سے جان چھڑاتی ہے، کیوں کہ اس پر بہت وقت صرف ہوتا ہے۔ ذرا سوچئے! کہ چائے کے برتن اور میز کی صفائی پر ساری زندگی کتنا وقت صرف ہوا تو آپ حیران رہ جائیں گے، تو اب صفائی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم آپ کو یہاں گھر اور گھریلو چیزوں کی صفائی کے آسان نسخے بتائے دیتے ہیں۔

بلینڈر: گرم پانی اور برتن دھونے والے لوشن کا صرف ایک قطرہ بلینڈر میں ڈال کر چند سکینڈر کے لئے اسے چلا دیں۔ بعدازاں اس کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔

قے: گھر میں کسی جگہ پر قے کی غلاظت پڑی ہو تو پریشان ہونے کے بجائے فوری طور پر اس پر پانی میں ملا میٹھا سوڈا ڈال دیں اور ساری رات وہ یونہی پڑا رہے، صبح اس کو اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیں، اس سے نہ صرف داغ صاف ہو جائے گا بلکہ بدبو بھی نہیں آئے گی۔

شیشے کے ٹکڑے: گلاس ٹوٹنے پر کبھی بھی اس کی کرچیاں ہاتھوں سے مت اٹھائیں، کیوں کہ اس سے ایک تو آپ زخمی ہو سکتے ہیں اور دوسرا مکمل صفائی بھی نہیں ہوگی۔ گلاس ٹوٹنے کی صورت میں بریڈ (ڈبل روٹی) کا ایک ٹکڑا لے کر اسے مذکورہ جگہ پر رکھ کر اچھی طرح دبائیں، تو آپ دیکھیں گے کہ تمام کرچیاں اس پر چسپاں ہو چکی ہوںگی۔

چھت والا پنکھا: تکیے کے پرانے غلاف کو پنکھے کے پروں پر لپیٹ کر اسے آہستہ رفتار میں چلا دیں،اس سے آپ کے پنکھے پر پڑی نہ صرف گرد اتر جائے گی بلکہ یہ مکمل طور پر صاف بھی ہو جائے گا۔

کدو کش: ایک سفید پیاز لے کر اسے کدوکش پر اچھی طرح رگڑیں، بعدازاں پانی سے دھو ڈالیں تو کدو کش نہ صرف مکمل طور پر صاف ہو جائے گا، بلکہ اس میں سے ہر قسم کا ذائقہ بھی ختم ہو جائے گا۔

صوفہ: صوفے کی صفائی کے لئے جوتوں کی پالش استعمال کریں۔ صوفے پر جوتوں کی پالش (اسی رنگ کی) لگا کر ہلکی سی رگڑائی کرنے سے یہ مکمل طور پر صاف اور نئے جیسا ہو جائے گا۔

گدا (میٹرس): سپرے کرنے والی بوتل میں ووڈکا ڈال کر آہستہ آہستہ گدے پر چھڑکائیں اور خشک کرنے کے لئے ہوا میں رکھ دیں۔ ووڈکے میں شامل الکوحل گدے میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کر دے گا۔

نہانے والا ٹب: چکوترے کو کاٹ کر نمک کے ساتھ اسے ٹب میں نچوڑ دے اور نچڑے ہوئے چکوترے کو ٹب میں رگڑ دیں۔

تولیہ کا داغ: تولیے کو خشک کرنے کے بعد اس پر ہیرڈرائر چلائیں تو داغ ختم ہو جائے گا۔

برتن صاف کرنے والا ڈبہ: برتن صاف کرنے والا ڈبے کی صفائی کے لئے اس میں سرکہ اور میٹھا سوڈا ڈال کر دھو لیں۔

جانوروں کے بال: جانوروں کے بالوں کی صفائی کے لئے آب روب یا ویپر استعمال کریں۔

گیلے دستانے اور جوتے: گیلے دستانے اور جوتوں کو خشک کرنے کے لئے ان میں اخبار کے ٹکڑے ٹھونس دیں۔

چکنائی: کپڑوں پر چکنائی لگنے کی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چکنائی والی جگہ پر چند منٹ کے لئے چاک رکھ کر اسے اٹھا لیں۔ بعدازاں صاف پانی سے دھونے سے چکنائی بالکل اتر جائے گی۔

گرینڈر: گرینڈر کی صفائی کے لئے ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں ڈال کر اسے چند سکینڈز کے لئے چلائیں اور بعدازاں صاف پانی سے دھو لیں۔

نائٹ اوون: اوون کی صفائی کے لئے آدھا کپ امونیا اس پر چھڑک دیں۔ ساری رات اسی حالت میں رہنے کے بعد صبح اسے پانی سے دھو لیں تو یہ بالکل صاف ہو جائے گا۔

ڈرائر(سکھانے والی) شیٹ: ٹی وی، بک شیلف سمیت ہر قسم کی چیز کی صفائی کے لئے ڈرائر شیٹ استعمال کریں۔

کارپٹ: کارپٹ کی صفائی کے لئے دوحصے پانی اور ایک حصہ سرکہ ملا کر اسے چھڑکانے سے داغ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

مزید : ادب وثقافت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...