کھردری کہنیوں کو ٹھیک کرنے کے طریقے

کھردری کہنیوں کو ٹھیک کرنے کے طریقے
کھردری کہنیوں کو ٹھیک کرنے کے طریقے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) معاشرے میں ظاہری خوبصورتی کے رجحان کے باعث آج ہر کوئی اپنے چہرے کا تو خیال کرتا ہے لیکن جسم کے دیگر حصوں مثلاً کہنیوں یا گھٹنوں کی جب بات آتی ہے تو وہاں ہمیں کھردری اور سیاہ جلد ملتی ہے۔ چہرے کی طرح کہنی یا گھٹنے کی جلدی حفاظت پر وہ توجہ نہیں دی جاتی، جس کی ضرورت ہوتی ہے، حالاں کہ جسمانی خوبصورتی میں ان جگہوں کا اہم کردار ہے۔ اور خواتین کی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ کھردرے اور سیاہ ہونے کے باعث جسم کے ان حصوں کو چھپا کر رکھنی کی کوشش کرتی ہےں۔ بھدی دکھائی دینے والی کہنی اور گھٹنے کی مختلف وجوہات ہے۔ جیسے یہ وہ جگہیں ہیں، جہاں تیل والے غدود نہیں ہوتے، ان جگہوں کو ڈھانپا نہیں جاتا اور ان جگہوں پر جلد کے مردہ خلیے ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے گھٹنا اور کہنی کھردری، ناہموار اور سیاہ دکھائی دیتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو بھدی دکھائی دینے والی کہنی اور گھٹنے کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کے چند گھریلو نسخے بتائے دیتے ہیں۔

شوگر اور شہد: کہنی اور گھٹنے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے سب سے زیادہ ضروری کام مردہ خلیوں کا اخراج ہے، تو اس کے لئے ان جگہوں کی شوگر اور شہد سے ملے مکسچر سے اچھی طرح رگڑائی کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔ اس مشق کو ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

لیموں یا آلو کا رس: لیموں یا آلو کا رس بلیچنگ (رنگ کاٹ) کی صلاحیت رکھتا ہے، جس وجہ سے انہیں جلد کو خوبصورت بنانے کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس ٹوٹکے کے لئے لیموں یا آلو کو دو حصوں میں کاٹ کر براہ راست اس کی کہنی اور گھٹنے پر مالش کریں۔ اس مالش سے جسم کے مذکورہ مقامات کا رنگ صاف ہوتا چلا جائے گا اور اگر اس میں تھوڑا شہد بھی ملا لیا جائے تو جلد نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔

تیل کی مالش: کہنی اور گھٹنے کی جلد کو نم کرنے کے لئے تیل کی مالش نہایت ضروری ہے، کیوں کہ جسم کے ان حصوں میں تیلی غدود نہیں ہوتے۔

کدو توری: نہانے سے قبل کہنی اور گھٹنے پر کدو توری کا اچھی طرح مساج کریں، اس سے جہاں مذکورہ جگہوں کی جلد نہ صرف ملائم ہو گی بلکہ سیاہی بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت