بھوتوں کے گھر میں مداخلت مہنگی پڑ گئی

بھوتوں کے گھر میں مداخلت مہنگی پڑ گئی
بھوتوں کے گھر میں مداخلت مہنگی پڑ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فلاڈیلفیا (نیوزڈیسک ) امریکی ریاست پنسلوانیا میں آسیب زدہ گھر کی فلم بناتے ہوئے ایک بھوت نے کیمرہ مین کو آگ لگا دی۔ ایک امریکی جوڑا ڈیانا اور ٹوم سپسن گزشتہ سات برس سے ہین اوور کے اس آسیب زدہ گھر میں رہائش پذیر ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس دوران 5 بھوت اور ایک بدروح انہیں مسلسل پریشان کرتے آ رہے ہیں۔ کیمرہ مین کو بھوتوں کی طرف سے آگ لگانے کا دعوی بھی اسے جوڑے نے کیا ہے۔ اس ضمن میں مذکورہ کیمرہ مین نک پیٹریلو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”آسیب زدہ گھر کی فلم بناتے ہوئے پہلے کسی غیرمرئی طاقت نے میرے جسم پر خراشیں ڈالیں اور پھر اچانک میرے ہاتھ میں آگ لگ گئی۔ میرے خیال میں یہ بھوتوں کی طرف سے پیغام تھا کہ تم ہماری کہانی کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہو تو اس کا مزہ بھی چکھ لو“۔ ڈیانا سپسن کا کہنا ہے کہ اس گھر میں ہمارے ساتھ ایسا تب سے ہو رہا ہے، جب میں نے خواب میں دو افراد کو کھڑے دیکھا تو گھبراہٹ سے میری آنکھ کھل گئی لیکن میں کیا دیکھتی ہوں کہ وہ دونوں افراد حقیقت میں بھی میرے بیڈ کے گرد کھڑے مجھے گھور رہے تھے۔ سپسن کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے مزید واقعات بھی ہمارے ساتھ پیش آتے رہے، لیکن ایک بد روح ہماری حفاظت پر بھی معمور ہے۔ آسیب زدہ ہونے کے باعث کوئی شخص یہ گھر پر لینے تیار نہیں اوراس جہنم میں رہنا ہماری مجبور ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس