فیس بک پر خود بخود چلنے والی ویڈیوز روکنے کا طریقہ

فیس بک پر خود بخود چلنے والی ویڈیوز روکنے کا طریقہ
فیس بک پر خود بخود چلنے والی ویڈیوز روکنے کا طریقہ

  

نیویارک ( بیورونیوز) فیس بک پر خودبخود چلنے والے ویڈیو اشتہارات کو روکنے کے لئے کمپنی نے طریقہ کار متعارف کروا دیا۔ فیس بک نے رواں سال مارچ میں خود کار اشتہاری ویڈیوز کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کی وجہ سے صارفین جھنجھلاہٹ اور اکتاہٹ کا شکار جبکہ مشتری (تشہیر کرنے والا) بہت خوش تھ،کیوں کہ اس کی وجہ سے انہیں مالی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ لیکن صارفین کی مشکلات کے پیش نظر اب فیس بک نے اشتہارات کی خود بخود ویڈیوز کو روکنے کا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر: فیس بک اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہونے کے بعد دائیں جانب موجود موجود تین لائنوں والے بٹن کو دبا کر سیٹنگ میں چلے جائیں، جہاں ویڈیو کی آپشن کا انتخاب کریں، پھر اس کی سیٹنگ میں جائیں جہاں فیس بک نے نیا فیچر دے رکھا ہے، جسے کلک کرکے آپ اشتہاری ویڈیوز کو بلاک کر سکتے ہیں۔ لیکن واضح رہے کہ ایسا صرف ڈیکس ٹاپ کمپیوٹر کے لئے ہے، اگر آپ موبائل پر فیس بک استعمال کر رہے ہیں تو اس کا طریقہ کا تھوڑا مختلف ہے، جسے نیچے بیان کیا جا رہا ہے۔

اینڈروائیڈ آلات: موبائل فون پر فیس بک کا صفحہ کھولیں اور سکرین پر اوپردائیں جانب ہیم برگر (3لائنوں والا) کے نشان کو دبائیں۔ ایپ سیٹنگ کا انتخاب کریں، پھر جنرل سیٹنگ میں ویڈیو آٹو پلے کا انتخاب کریں، جہاں آپ کو یہ آپشنز دی جائیں گی کہ آپ اس کو مکمل طور پر بلاک کرنا چاہتے ہیں یا ایسا صرف تب ہو جب وائی فائی استعمال کر رہے ہوں۔

آئی فون/آئی پیڈ: فیس بک کی سیٹنگ میں جا کر ویڈیو سیٹنگ کو کھولیں، جہاں آپ کو تین آپشنز ملیں گی، آن ، آف یا صرف وائی فائی، پھر آپ اپنی سہولت کے مطابق اس میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس