مزدور چھ منزلہ عمارت کے نیچے دب کر بھی زندہ رہا

مزدور چھ منزلہ عمارت کے نیچے دب کر بھی زندہ رہا
مزدور چھ منزلہ عمارت کے نیچے دب کر بھی زندہ رہا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنکاک(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں ایک مزدور چھ منزل بلڈنگ کے منہدم ہونے پر ہزاروں ٹن ملبے تلے دب جانے کے باوجود معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا ۔

یہ واقعہ یاتھم تھانی صدے میںپیش آیا جہاں طلبہ کے قیام کیلئے ایک بہت بڑی عمارت کی تعمیر جاری تھی ۔زیر تعمیر عمارت کے گرنے کی وجہ سے تقریباً ایک درجن مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے اکثر کو جلد ہی نکال لیا گیا لیکن ایک مزدور ہزاروں ٹن ملبے کی تہہ میں دبا ہوا تھا ۔کھدائی کا کام جاری رکھا گیا تو بالآخر مزدور کا دایاں بازو نظر آگیا اور احتیاط کے ساتھ پتھروں اور سر یے کو ہٹا کر اسے باہر نکال لیا گیا۔ریسکیو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مزدور ابھی بھی زندہ تھا۔اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائے گا۔

مزید : انسانی حقوق