ویلنٹائن ڈے منانے پر 39 سال قید اور 8 ہزار کوڑوں کی سزا

ویلنٹائن ڈے منانے پر 39 سال قید اور 8 ہزار کوڑوں کی سزا
ویلنٹائن ڈے منانے پر 39 سال قید اور 8 ہزار کوڑوں کی سزا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کی ایپلٹ کورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے والے 5 افراد کو 39 سال قید اور 8 ہزار کوڑوں کی سزا کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی عرب کی ویب سائٹ”العربیہ“ کے مطابق سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے راوں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر چھاپے کے دوران ان افراد کو گرفتار کر کے دیسی اور غیر ملکی شراب، سرخ پھول اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے دل کے نمونے قبضے میں لئے تھے۔ گرفتار ہونے والے پانچوں ملزمان پر فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں انہیں 39 سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سنائی گئی۔ ملزمان نے فوجداری عدالت کا فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس نے فوجداری عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ملزمان کے 5سال تک بیرون ملک سفرکرنے پربھی پابندی عائد کر دی ہے اور سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی